جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی کا عندیہ

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے سینٹ کو بتایاہے کہ ای وی ایم مشینوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی، تخمینہ ابھی لگانا ہے۔وقفہ سوالات کے دور ان بتایاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2017 کے بعد 5 سال کے دوران مردم شماری ہونے جارہی ہے، مسلم لیگ ن نے مردم شماری کا 10 سال کا دورانیہ بڑھا کر 17 سال کیا۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن جواب دے گا

مردم شماری ہوجائے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ای وی ایم مشینوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی، تخمینہ ابھی لگانا ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، مہنگائی ہے حکومت اس سے انکاری نہیں ہے، پاکستان میں پہلی بار کسان کو فصل کے اچھے ریٹ ملے۔ علی محمد خان نے کہاکہ 11 سو ارب روپے کسان کو فصلوں کی مد میں انکم ہوئی ہے، 121 ارب روپے کو بڑھا کر 260 ارب روپیہ احساس پروگرام میں بڑھائے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ عام آدمی کو گھی آٹے میں سبسڈی دے رہے ہیں، خطے کے مقابلے میں پاکستان میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، افراط زر کا دباو عالمی رجحان ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ 2021 میں ایران میں افراد زر کی شرح 35 عشاریہ 1 فیصد تھی، ترکی میں 21 عشاریہ 3 فیصد اور کرغستان میں 12 عشاریہ 3 فیصد افراد زر رہی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان خورد و نوش کا درآمد کنندہ ہے، خام تیل، خوردنی تیل، گندم، چینی اور دالیں اور اشیاء خورو و نوش کی مہنگائی ملکی رحجان میں نہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…