اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا ہے،احسن اقبال کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر بھی شدید تنقید

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرکردیا ہے۔حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔اب عمران خان کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جوازنہیں، وہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ

یکم جولائی 1948 ء کو قائداعظم نے اسٹیٹ بینک کی بنیاد رکھی، موجودہ حکومت پاکستان کیاس ادارے کو گروی رکھنا چاہتی ہے،میں ہر پاکستانی سیگزارش کرتا ہوں اسکی خودمختاری بچانے کیلئے آگے نکلے،عمران نیازی آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کررہا ہے،سوا تین سالوں میں ملک کو دیوالیہ کردیا ہے،اپنی حکومت بچانے کیلئے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا، احسن اقبال نے کہا کہ جس نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے پر ڈاکہ ڈالا اسے کیسے نااہل نہیں کیا جاسکتا،عمران خان کا اب اقتدار پر رہنیکا کوئی جواز نہیں،عمران خان نے کرپشن کی،منی لانڈرنگ کی پیسے ذاتی استعمال میں لائے،یہ عمل قابل مذمت ہے وقت آگیا ہے اس دھوکے کا حساب لیا جائے،میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان مستعفی ہو،عمران خان یہ آپ کا پیمانہ ہے اگرالزام ہو تو استعفی دیا جائے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہناتھاکہ فارن فنڈنگ کیس کی آزادانہ تحقیقات کی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس نظام سے گورنر اسٹیٹ بینک اب صرف آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوگا،یہ ایجنڈہ ان لوگوں کا ہے جنھوں نے فارن فنڈنگ کیلئے عمران خان کو یہاں مسلط کیا گیا ہے،فارن فنڈنگ کیس کا جب میک اپ اترا تواندر سے بھیانک چہرہ نکلا ہے،عمران خان پہلے افغانستان کی امریکی مداخلت کی بات کرتا تھا اب ایسا نہیں ہے عوامی لیڈر کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا،عمران خان نے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو دھوکہ دیا،ثاقب نثار سے پوچھتا ہوں کہ جو جھوٹ بولتا ہے بیرون ملک لوگوں سے چندہ لیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…