اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سخت کورونا ایس او پیز تیار

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں، ٹیم کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق اگر

کسی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔تیار کردہ ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور متاثرہ کھلاڑی 10 دن کے لیے قرنطینہ میں جائے گا جبکہ اس کا متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے چنا جائے گا۔یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھے جائیں گے ، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹ چلیں گی، ایک وقت میں دو ٹیمیں سفر کریں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا سپلیمنٹری ڈرافٹ جمعرات اور جمعے کو ہوگا، ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…