اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو ہکلہ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کاافتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کا اہم جزو ہے۔293 کلومیٹر طویل اس موٹروے پر 11 انٹرچینجز،36 پل، 33فلائی اوورز اور119 انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں۔اس موٹروے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی پنجاب،جنوبی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کاروباری مرکز کے طور پر ابھریں گےاور ان علاقوں کی زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک ترسیل بہت آسان ہوجائےگی۔