اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ دوسروں پر چوری کے الزامات لگانے والے عمران خان خود چور نکلے عمران خان قوم کو بتائے 53بینک اکاؤنٹس کیوں چھپائے تھے، عمران نیازی سمیت پی ٹی آئی کو سیاست کے لئے تاحیات نااہل قرار دینا ضروری ہے۔۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا اسکروٹنی کمیٹی کی فارن فنڈنگ کیس میں رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی اصلیت قوم پر عیاں کردی دوسروں پر چوری کے الزامات لگانے والے عمران خان خود چور نکلے عمران خان قوم کو بتائے 53بینک اکاؤنٹس کیوں چھپائے تھے ؟ خفیہ بنک اکاؤنٹس کن مقاصد کے لئے استعمال ہوتے رہے؟۔ انہوںنے کہاکہ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے رپورٹ سے یہ بھی ثابت ہوئی کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ میں ملوث ہے عمران نیازی سمیت پی ٹی آئی کو سیاست کے لئے تاحیات نااہل قرار دینا ضروری ہے۔۔