اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کے واقعات پاکستان پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے واقعات پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سال2021 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے،

سال 2021 میں کل 207 حملوں میں 335 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013 کے بعد سے اب تک پہلی بار دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق 335 افراد میں 177 سیکیورٹی اہلکار شامل تھے۔ صوبہ کے پی میں سب سے زیادہ111 حملے ہوئے جن میں 169 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ81 حملوں میں 136 افراد جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 8 اور پنجاب میں سب سے کم 7 دہشت گرد حملے ہوئے۔ کالعدم ٹی ٹی پی 207 حملوں میں سے سب سے زیادہ 87 حملوں میں ملوث تھی۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے کے پی میں 78، بلوچستان میں 5 اور پنجاب میں 4 حملے کیے۔ سال 2021 میں بلوچ علیحدگی پسند گروپوں نے 74 دہشت گرد حملے کیے جبکہ داعش خراسان نے ملک بھر 8 دہشت گرد حملے کیے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…