پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں سرکاری کالج میں طالبات کے حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے پرپابندی

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اوڈپی میں ایک سرکاری کالج نے طالبات کو حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے سے روک دیاہے جس کے خلاف ایک اسلامی تنظیم کے ارکان اور کالج کی طالبات شدید احتجاج کررہی ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کالج کی ایک طالبہ نے

بتایاکہ جو طالبات حجاب پہنے ہوئے تھیں ان کو کلاس میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اسلامی تنظیم کے کچھ ارکان کے ساتھ کالج کی طالبات کے ایک وفد نے اس واقعے کے بارے میں ضلع کلکٹر سے رابطہ کیا۔ جن پانچ لڑکیوں کو کلاس میں حجاب پہن کر آنے سے روک دیا گیا تھاوہ بھی وفد میں شامل تھیں۔کلکٹر نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر کالج کے پرنسپل سے بات کی ہے۔ایک طالبہ نے کہاکہ ہمیں اپنے والدین کو کالج لانے کیلئے کہا گیا تھا لیکن جب وہ پہنچے تو انہیں چار گھنٹے تک انتظار کرایاگیا۔ایک طالبہ نے کہاکہ حجاب پہننے سے پہلے سب کچھ ٹھیک تھا لیکن اب ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ویمنز پییو کالج کی مسلم طالبات نے کہا کہ پرنسپل انہیں کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اردو، عربی اور بیری زبان میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ طالبات تین دن سے احتجاج کے طور پر کلاس کے باہر کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے والدین نے پرنسپل رودر گوڑا سے رابطہ بھی کیا لیکن انہوں نے اس موضوع پر بات چیت کرنے سے صاف انکار کیاہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…