پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نصب بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں نصب بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کمپنی نے تمام آپریشن ونگ کے دفاتر کو فارم ہاؤسز

اور ٹیوب ویلز کے کنکشنز کی بنیاد پر بننے والی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کی فہرست مرتب کر کے ہیڈکوارٹرز بھجوانے کے احکامات جاری دیئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ شہر کی غیر منظور شدہ سکیمز میں لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے کنکشن لگائے گئے تاہم کنکشن کو منظور شدہ بلاک میں منظور کرکے غیر قانونی طور پر توسیع حاصل کی گئی اور سینکڑوں میٹرسروس کیبل بچھا کرغیر قانونی کنکشن سے بجلی استعمال ہونے لگی۔ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف کمپنی کے ناردرن، سینٹرل، ایسٹرن اور ساتھ سرکل میں آپریشن کیا جائے گا اور کنکشنز منقطع کرکے ملوث لیسکو ملازمین کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب کمپنی میں نادہندہ پراپرٹیز کو تعمیر نو کرکے کنکشنز دینے کی نشاندہی کی گئی ہے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کی پراپرٹیز پر نصب کنکشنز بھی منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…