پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

واٹس ایپ صارفین خبر دار ،ہوشیار۔۔ سال نو کایہ ایک پیغام آپ کو کنگال کر سکتا ہے

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ پر کئے جانیوالا تازہ ترین فراڈ منظر عام پر آگیا، اس فراڈ کو ’’ریڈف ڈاٹ کام‘‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس سے سوشل میڈیا صارفین کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کرکے انہیں لوٹا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کی رپورٹ کے مطابق فراڈیئے اس وائرس کے ذریعے صارفین کے پرسنل کمپیوٹر کی ونڈوز ، آئی او ایس اور اینڈرائڈ فونز پر وٹس ایپ تک رسائی

حاصل کرکے ان کی ذاتی معلومات، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاؤنٹس کی انفارمیشن حاصل کرلیتے ہیں۔ واٹس ایپ پیغام میں صارفین کو سال نو کی مبارکباد کے ساتھ انہیں پرکشش اور قیمتی تحائف مفت دینے کا لالچ دیا جاتا ہے اور جب پیغام میں دئیے گئے لنک پر کلک کیا جاتا ہے تو ایک نیا صفحہ کھلتا ہے جس پر صارفین کو سروے کی غرض سے پر کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ جب صارف اس فارم کو مکمل طور پر کرلیتا ہے تواب اس سے اس کی ذاتی معلومات جیسے کہ نام، والدین کے نام، تاریخ پیدائش، ذاتی رہائش کا پتہ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیل اور دیگر حاصل کی جا تی ہیں۔ جونہی صارف اپنی ذاتی معلومات شیئر کرچکا ہوتا ہے تو فراڈئیے فوری طور پر حرکت میں آجاتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے نہ صرف آپ کی ڈیوائس پر غیر ضروری اور نقصان دہ ایپلی کیشن انسٹال کردی جاتی ہیں بلکہ آپ کو پتہ چلنے سے پہلے ہی آپ کا بینک اکاؤنٹ بھی خالی ہوچکا ہوتا ہے۔ اس لئے ’ریڈف ڈاٹ کام‘ کی طرف سے موصول ہونے والی کوئی بھی پیغام یا لنک کسی صورت نہ کھولا جائے اور اسے ’سپام‘تصور کرتے ہوئے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…