پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی چالان بک پر ہیڈبلوکی کے مقام پر گاڑیوں سے ر شوت لینے والے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار گرفتار

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سلیم جٹ کی پتوکی کے نواحی علاقہ میں کارروائی جعلی چالان بک پر ہیڈبلوکی کے مقام پر گاڑیوں سے رشوت لینے والے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار گرفتار جبکہ ٹریفک انچارج عمران منیر موقع سے فرار ملزمان کیخلاف تھانہ صدر پھولنگر

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ڈی آئی جی ٹریفک پولیس شارک جمال نے نوٹس لیتے ہوئے ماتحت افسران کو ٹریفک پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت پتوکی کے علاقہ ہیڈ بلوکی میں ٹریفک پولیس انچارج عمران منیر کانسٹیبل محمد اسلم, اور ڈرائیور خورشید جعلی چالان بک پر گزرنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے رشوت اور بھتہ ایک عرصہ سے وصول کررہے تھے شہریوں کی شکایت پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس شارک جمال اور ایس ایس پی ٹریفک عباس شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف ڈی ایس پی ٹریفک پولیس حاجی ارشاد کو کاروائی کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی نے انسپکٹر سلیم جٹ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیکر پتوکی کے علاقہ ہیڈبلوکی روڈ کی طرف روانہ کی انسپکٹرسلیم جٹ نے رشوت خور ٹریفک انچارج آفسر عمران منیر کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا اور اس سارے معاملے کی بننے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی انسپکٹر سلیم جٹ نے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا جس پر ملزم عمران منیر پسٹل دیکھا کر موقع سے فرار ہوگیا, افسران کی جانب سے تھانہ صدر پھولنگر میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ٹریفک انچارج عمران منیر تاحال فرار ہے, ڈی آئی جی شارک جمال کا کہنا تھا کہ محکمہ کا نام بدنام کرنے والی ایسی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسی خفیہ کاروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…