منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

افغان طالبان میں اختلافات کے خاتمے کی کوششیں

datetime 7  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)طالبان تحریک کے اندر نئی قیادت سے متعلق اختلافات ختم کرنے کے لیے تحریک کی علما کونسل سرگرم ہے اور نئے امیر ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے اور ملا محمد عمر کا خاندان پرامید ہے کہ کونسل کل تک کسی فیصلے پر پہنچ جائے گی۔
اس امید کا اظہار جمعے کو ملا محمد عمر کے خاندان اور ملا اختر منصور کے مخالف دھڑے کے ترجمان عبدالمنان نیازی نے بی بی سی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔متوازی سیاسی ڈھانچہ تسلیم نہیں
عبدالمنان نیازی نے بتایا کہ افغانستان کے بڑے علما پر مشتمل کونسل تین چار دن سے مشاورت میں مصروف ہے۔’کل انھوں نے ہمارے دو نمائندوں ملا عبدالرسول اور ملا عبدالرزاق اخوند سے ملاقات کی اور اپنے اختلاف کا سبب بتایا ہے کہ کن عوامل کی وجہ سے انھیں ان تعیناتیوں سے اختلاف ہے۔ انھوں نے علما سے کہا کہ آپ اس قوم کے جید دینی رہنما ہیں اس لیے یہ مسئلہ ہم آپ کے سامنے لائے ہیں۔‘
ہوسکتا ہے افغان علما آج (جمعے کو) ملا اختر منصور کے لوگوں سے مشاورت کر رہے ہوں اور کل واپس لوٹیں۔ امید ہے کہ ملا اختر منصور بھی ان کو کسی بھی فیصلے کا اختیار دے دیں گے جس کے بعد علما اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔عبدالمنان نیازیترجمان کا کہنا تھا کہ ان نمائندوں نے اس کونسل کو ان کی جگہ فیصلے کا اختیار دے دیا ہے کہ وہ کسی ایسی شخصیت کو مقرر کریں جو اس نظام کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہو۔عبدالمنان نے بتایا کہ ہوسکتا ہے یہ علما آج (جمعے کو) ملا اختر منصور کے لوگوں سے مشاورت کر رہے ہوں اور کل واپس لوٹیں گے۔ ’یہ افغانستان کے مشہور علما ہیں۔ امید ہے کہ ملا اختر منصور بھی ان کو کسی بھی فیصلے کا اختیار دے دیں گے جس کے بعد علما اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔‘ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کتنے پرامید ہیں کہ علما ان کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے ملا اختر منصور کو ہٹا دیں گے؟ انھوں نے کہا کہ یہ بات تو اِن علما نے پہلے ہی انھیں بتا دی تھی کہ آپ کا انتخاب غیرشرعی طریقے سے ہوا ہے، اس میں علما شامل نہیں تھے اور اس میں طالبان شوری کے لوگ موجود نہیں تھے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’اس قیادت یا عہدے کے فرائض کی انجام دہی کے لیے جو شرائط ہیں آپ ان پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ یہ قوم آپ کے تحت متحد ہونے کو تیا نہیں ہے۔‘ان کا کہنا کہ مسئلہ تقریباً حل ہو گیا ہے اور جلد اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ طالبان رہنما ملا محمد عمر کی ہلاکت کے بعد تحریک کی قیادت کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے افغان حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ملک میں کسی متوازی سیاسی ڈھانچے کو قبول نہیں کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…