منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چاہتی ہوں نئے سال میں ایف آئی آرکم‘لو لیٹرز زیادہ ملیں، کنگنا رناوت

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آرکم اور’ لو لیٹرز‘ زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔اپنے متنازع بیانات اوربولڈ اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت کو نئے سال میں کیا چاہئیے سوشل میڈیا بتادیا۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں نئے سال میں انہیں ایف آئی آر کم اور’ لولیٹرز‘ یعنی محبت بھرے خطوط زیادہ ملیں۔کنگنا رناوت نے پیغام کے

ساتھ نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی تصویربھی مداحوں کیلئے شئیر کی ۔کنگنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے۔کنگنا رناوت کومتنازع بیانات کی وجہ سے 2021 میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کنگنا کے خلاف نفرت آمیزاورمتنازع بیانات پرمتعدد شکایات اورایف آئی آر بھی درج ہوئیں جس کے نتیجے میں کنگنا کوعدالت اورتھانے کے چکربھی لگانے پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…