جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا پاکستان سے حقانی نیٹ ورک و لشکر طیبہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /نئی دہلی(نیوزڈیسک)امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرے جس طرح پاکستان عسکریت پسند گروہ تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے، اسی انداز کی سخت کارروائی حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خلاف بھی پاکستان کو کرنی چاہیے۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھرپور طریقے سے پاکستانی طالبان کا پیچھا کیا اسی طرح حقانی نیٹ ورک کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ حقانی نیٹ ورک سے امریکی اور افغان زندگیوں اور وسائل کو شدید خطرات لاحق ہے اور لشکر طیبہ جو ممکنہ طور پر خطے کو غیر مستحکم کرسکتی ہے، اس کے خلاف بھی اقدامات کرے۔ افغان پاک خطے کا آخری دورہ کرنے بعد فیلڈ مین نے کہا کہ امریکا اور بھارت کو ان دوتنظیموں سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر میں حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے متعلق زیادہ تبدیلی نہیں آئی گزشتہ ایک سال سے اوباما کی طرف سے افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندے کے طور پر فرائض انجام دینے والے فیلڈمین ایک نجی سیکٹر میں فرائض دینے کے لئے یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…