جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ ،

datetime 3  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمرا ن خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز اینکر ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی

جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، اور ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔ پرسنل سیکرٹری کے مطابق ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں ،انہیں انکی رہاش ڈراپ کر کے نکلے تھے، ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔انہوںنے کہاکہ 2موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی چھین لی۔ گاڑی میں میرا سیکریٹری اور ڈرائیور موجود تھے۔انہوں نے پی ٹی آئی گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…