پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مشیر تجارت کو ملنے والے غیرملکی تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کوبیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔عبدالرزاق داؤد کوبیرون ممالک سے2کلائی گھڑیاں،مردانہ انگوٹھی،مردانہ کف لنکس، تسبیح، اورینٹیل اسٹائل ہینڈ میڈ ووڈ کارونگ ٹیبل و کرسیاں و دیگر تحائف ملے ۔ دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو رائل کورٹ سلطنت سعودی عرب کی جانب سے کھجوریں ،کلائی گھڑی،مردانہ انگوٹھی (18کیرٹ وائٹ گولڈ ،قدرتی نیلم پتھر اور ہیروں کے ساتھ )،مردانہ کف لنکس(وائٹ گولڈ،سفید گولڈ تراشے ہیروں اور قدرتی نیلم پرنسز کٹ کے ساتھ)، مردانہ تسبیح(18کیرٹ وائٹ گولڈ،سفید گول تراشہ ہوا ہیرا اور قدرتی کیانائٹ پتھر تحفے میں دیے گئے ۔اسی طرح حکومت قطر کی جانب سے کرٹیرکلائی گھڑی تحفے میں دی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت نے مذکورہ تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…