پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں، کینسر دل ،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں، کینسر دل ،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے

لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں، عمران خان سندھ میں این آئی سی وی ڈی ہسپتالوں کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں، عمران خان کو صدمہ ہے کہ سندھ میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ، انسانی جانیں بچانے والی ادویات غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ نامنہاد صحت کارڈ سے کینسر، دل ،جگر اور گردوں کی ادویات نہیں ،عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کورونا فنڈ کے چالیس ارب روپے کا حساب دیں خیبر پختونخوا میں عوام گیس کیلئے فریاد کر رہے ہیں فواد چودھری کراچی میں تفریح کر رہے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کے وزرا بھی توانائی کے وفاقی وزیر کی نالائقی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…