جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ سے ”درپردہ“ اور کبھی”بے پردہ“ ڈیل میں مصروف ہے، حافظ حسین احمد

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضمنی بجٹ اور دیگر اہم بلز قومی اسمبلی میں پیش کرتے وقت اپوزیشن کے تین ستون قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، آصف

علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں آنے کی بجائے اپنے اپنے ”بلوں“ (گھروں) میں دبکے رہے او ر ”اُن“ سے کیاوعدہ نبھائے رکھا۔ وہ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور برٹش ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل اپوزیشن گزشتہ تین سالوں سے عمران نیازی کی آخری سانسیں لیتی حکومت کو مسلسل ”آکسیجن“ فراہم کرتی رہی اور اسٹیبلشمنٹ سے”در پردہ“ اور کبھی”بے پردہ“ ڈیل اور ملاقاتیں جاری رکھیں اور لگتا ہے کہ 2022ء میں بھی نام نہاد اپوزیشن کے یہی لچھن رہیں گے۔ انہوں نے کہا ماضی میں جدہ سعودی عرب فرارکے وقت شریف خاندان نے کسی ”معافی نامہ“ نما معاہدہ کا انکار کیا لیکن رفیق الحریری نے دس سال کے معاہدے کو طشت از بام کیاسابق اسپیکر قومی اسمبلی جناب ایاز صادق کی میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات اور نوازشریف کی واپسی کا دو ٹوک اعلان کسی ڈیل اور طے شدہ معاہدہ کے بغیر اسی طرح ممکن نہیں جس طرح بیماری کا ڈرامہ کرکے علاج کے لیے صرف آٹھ ہفتوں کی ضمانت لی تھی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب پاکستان کا ایک ایک فرد جان چکا ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…