جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

برطانیہ میں پاکستانی نژاد سورج مکھی خاندان کا انوکھا عالمی ریکارڈ

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی ) برطانوی شہر کووینٹری میں ایک پاکستانی نژاد خاندان میں والدین کے ساتھ ساتھ ان کے چھ بچے بھی سورج مکھی ہیں اور اس طرح یہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والے

اسلم پرویز اور شمیم اختر، دونوں ہی سورج مکھی ہیں جو برسوں پہلے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ سورج مکھی یا البینزم ایک موروثی کیفیت ہے جس میں کھال، بالوں اور آنکھ کی پتلی کو مخصوص رنگ دینے والا قدرتی مادہ میلانین متاثر ہوتا ہے۔ نتیجتا متاثرہ فرد کا چہرہ اور بال پیدائشی طور پر انتہائی سفید دکھائی دینے لگتے ہیں جبکہ آنکھوں کی رنگت بھی خاصی مختلف ہوجاتی ہے۔ان تمام بہن بھائیوں کو بچپن ہی سے اپنے سورج مکھی ہونے کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ ان کے زیادہ دوست بھی نہیں تھے۔بڑے ہونے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ صرف وہی نہیں بلکہ لاکھوں دوسرے لوگ بھی سورج مکھی ہیں، لہذا انہوں نے اپنے شہر میں البینزم سے آگاہی دینے والی تنظیموں میں بطور رضاکار کام کرنا شروع کردیا۔کچھ عرصہ پہلے ان میں سب سے بڑی بہن نسیم اختر کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنے عجیب و غریب خاندان کیلیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دے ڈالیں۔خوش قسمتی سے جلد ہی انہیں جواب موصول ہوگیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے بھی تصدیق کردی کہ وہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے بڑی تعداد والا خاندان ہیں۔آج یہ تمام بہن بھائی شادی شدہ ہیں لیکن ان کے بچوں میں سے کوئی بھی سورج مکھی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…