جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل والدین نے بچی کو ہی مار دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل ماں باپ نے پیدائش کے چند روز بعد ہی معصوم بچی کو مار ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تامل ناڈو کے علاقے مادو رائے میں پیش آیا اور بچی کو قتل کرنے والے ماں باپ کو بھی گرفتار کر لیا

گیا ہے۔متھوپندی کی اہلیہ کوشلیا نے 21 دسمبر کو سیڈا پتی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک بچی کو جنم دیا اور کچھ روز اسپتال میں رہنے کے بعد کوشلیا کو گھر بھیج دیا گیا۔چند روز بعد ہیلتھ ورکرز بچی کے معمول کے چیک اپ کے لیے جوڑے کے گھر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ بچی لاپتہ ہو گئی ہے جس پر ہیلتھ ورکرز نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا تو متھوپندی اور کوشلیا دو بیٹیوں سمیت گھر سے فرار ہو گئے، پولیس کی تفتیشی ٹیم کو گھر سے چند قدم دور ہی بچی کی لاش ملی اور جب نومولود کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسے سر میں کوئی چیز ماری گئی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔پولیس نے گزشتہ روز جوڑے کو گرفتار کیا تو انہوں نے بچی کو قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش پر غمگین تھے اسی وجہ سے اسے قتل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…