جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی، جب بھی پاکستان آئے ایئر پورٹ پر اڈیالہ جیل کی قیدیوں والی وین انہیں لینے کیلئے موجود ہوگی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کاتاثر دیا جارہا ہے لیکن سب کو جان لینا چاہیے کہ نواز شریف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی اسلئے وہ جب بھی پاکستان آئے ایئر پورٹ پر اڈیالہ جیل کی قیدیوں والی وین انہیں لینے کیلئے موجود ہوگی

کیونکہ چوروں کے چیمپین اور کرپشن و لوٹ مار اور چوری میں ورلڈ کپ جیتنے والے کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے لہذاکوئی ان کی ڈیل کی بے سروپا افواہوں پر کان نہ دھرے۔ہفتہ کی سہ پہر فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ کے بعدگولڈن پام مارکی نزد فور سیزن سمندری روڈ فیصل آباد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالوں کو جاننا چاہیے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے واضح کہا کہ پاکستان کووڈکے باوجوداپنی معاشی و اقتصادی پالیسیوں کے باعث نمبر ون پر آچکا ہے جہاں کووڈ کے دوران کاروباری مراکز،بازار، دوکانیں، فیکٹریاں،تعلیمی ادارے کھلے رہے اور کھلے ہیں یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی دور رس سوچ اور حکمت عملی با لخصوص سمارٹ لاک ڈان پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا ہے جبکہ پاکستان کیلئے خوشخبری ہے کہ 31 دسمبر2021 تک سات کروڑافراد کی ویکسی نیشن کا جو ہدف مقرر کیا گیا تھا اسے انتہائی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جس کیلئے اسد عمر، ڈاکٹر فیصل سلطان،این سی او سی محکمہ صحت، کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا عملہ اور محکمہ صحت کا فیلڈ سٹاف خراج تحسین کامستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پوری ویکسی نیشن عطیات کے طور پر ہے حالانکہ ایسا نہیں بلکہ پاکستانی حکومت نے دو ارب ڈالرویکسی نیشن پر خرچ کئے ہیں

اور ابھی مزید ویکسین بھی منگوائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے نئے سال کے آغاز پر سب سے بڑی خوشخبری پنجاب میں ہیلتھ کارڈکا اجرا ہے جو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈز کے اجرا پر 400 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اس سال

پنجاب حکومت اس کیلئے 60 ارب روپے مختص کرچکی ہے جس سے صوبہ پنجاب کے 3 کروڑ گھرانوں کے 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور ہر گھرانہ ایک سال میں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ہسپتال میں اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج معالجہ کرواسکے گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ان تمام افراد کے علاج

معالجہ کا تمام خرچ حکومت برداشت کرے گی جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ اس کے برعکس نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول زرداری کی تمامتر توجہ صرف اور صرف لوٹ مار پر مرکوز رہی اور وہ ملک میں کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں ان کا اپنا بھی علاج ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ وہ

اپنے علاج کیلئے لندن، دوبئی اور امریکہ کا رخ کرتے ہیں کیونکہ ملکی عوام کبھی ان کی ترجیح نہیں رہے مگر اس کے برعکس عمران خان کی پوری توجہ ملکی عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف صوبہ پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کا ہیلتھ سسٹم اپ گریڈ ہونے جارہا ہے جس کا اعزاز عمران خان کو حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کررہے ہیں مگر جتنے کام عثمان بزدار کے دور میں ہورہے ہیں اس کی پنجاب کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی لیکن فرق صرف یہ ہے کہ شہباز شریف سر پر ہیٹ رکھ کر لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ وزیراعلی تھے مگر اس کے برعکس عثمان بزدار بولتے کم، ڈرامے بازی اور

فوٹو شوٹ سے گریزاں ہوکر کام میں مگن ہیں اور پہلی بار صوبہ پنجاب میں ترقیاتی شعبہ پر 750 ارب خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں پنجاب پر 488 ارب روپیہ خرچ کیا یہی نہیں بلکہ بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ صرف لاہور پر خرچ کردیا گیا اور دوسرے صوبوں خصوصا ساتھ پنجاب کو نظر انداز کیا گیا لیکن عثمان بزدار حکومت جہاں لاہور میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ بنا رہی ہے وہیں صوبے کے دیگر اضلاع پر

بھی برابر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ساتھ پنجاب اور دیگر اضلاع کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 360 ارب خرچ کررہی ہے، سڑکوں کی تعمیر پر 108 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، 8 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور 20 نئی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں جن میں ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں،ساتھ پنجاب کیلئے اے ڈی پی میں 35 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپنے پانچ سالہ دور میں 650 ارب روپیہ صرف لاہور پر ہی لگادیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…