اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم وغیرہ کے خلاف توہین عدالت کیس میں سینئر صحافی انصار عباسی نے گزشتہ سماعت کے حکمنامہ میں ترمیم کیلئے متفرق درخواست دائر
کر دی۔ متفرق درخواست میں ایک پیراگراف حذف کرنے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ حکمنامہ کے مطابق ہم سے پوچھا گیا کیا عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کیلئے غلط حقائق پر مبنی بیان حلفی رپورٹ کریں گے،جس پرہم نے کہا مفاد عامہ میں ہم رپورٹ کریں گے،یہ پیراگراف کلر کی غلطی یا میری ناقص کمیونیکشن کانتیجہ ہے، جبکہ میں نے کبھی ایسا نہیں کہا نہ ہی کہوں گا، انصار عباسی کایہ بھی کہناہے کہ صرف بیان حلفی کا موجود ہونا رپورٹ کیا، سچا ہے یا جھوٹا یہ نہیں جانتا تھا،خبر کرتے ہوئے یہ دعویٰ نہیں تھا بیان حلفی کا متن سچا ہے،عدالت یا کسی جج پر سوالات اٹھانے کا سوچا تک نہیں،کسی زیر التوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی،خبر اچھی نیت سے کی تھی کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔



















































