جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویرات کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، تاہم اسکواڈ میں ہونے کے باوجود ویرات کوہلی کو کپتانی نہ سونپی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے

سیریز کیلئے بھارت کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما صحت یاب نہ ہوسکے اور پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔بی سی سی آئی کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق روہت شرما کی جگہ لوکیش راہول کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض جسپریت بْمراہ کرینگے۔رپورٹ کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں موجود سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو کپتانی نہیں سونپی گئی، جس سے تقویت ملتی ہے کہ ویرات کوہلی اور بورڈ کے درمیان کچھ اچھا نہیں ہے۔واضح رہے کہ ان دنوں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے درمیان تناؤ کی خبریں بھارتی میڈیا میں زدعام ہیں، خود بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک پریس کانفرنس میں اس کا برملا اظہار کرچکے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے مجھے کپتانی سے ہٹانے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور صرف ڈیڑھ گھنٹے پہلے اطلاع دی گئی۔بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ خود ویرات کوہلی خود ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…