جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حملہ کرنے والوں نے ڈولفن پولیس کی طرح کی جیکٹس پہن رکھی تھیں، بلال یاسین: واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے ڈولفن پولیس کی طرح کی جیکٹس پہن رکھی تھیں، میں اکثر حلقے میں موٹر سائیکل پر ہی جاتا ہوں ، میری کسی سے دشمنی نہیں ہے ، جب تک فائرلگنے سے میں زمین پر گر نہیں گیا تب تک مجھے یقین نہیں آیا کہ حملہ آوروں نے مجھے ہی

ٹارگٹ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ میں نماز جمعہ کے بعد معمول کے مطابق حلقے کے دورہ پر نکلا  ، اگر زیادہ دور نہ جانا ہو تو میں اکثر موٹر سائیکل پر ہی جاتا ہوں ۔ گزشتہ روز میں اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کادورہ کیا ، سمادھی گنگا رام کے قریب مغرب کی نماز پڑھی اور پھر اپنے دفتر آ گیا اور وہاں جوس پیا ۔ہم تین چار لوگ باتیں کر رہے تھے کہ اسی دوران نئی موٹر سائیکل پر دو لڑکے آئے جنہوں نے ڈولفن پولیس کی طرح کی جیکٹس پہن رکھی تھیں انہوں نے فائرنگ کر دی اورمجھے یقین نہیں آرہا تھاکہ میرے اوپر فائرنگ کی گئی ہے ،جب میں گولیاں لگنے سے نیچے گر گیا تو مجھے یقین ہو اکہ مجھے ہی ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے اگر ایسا ہوتا تو میں حلقے میں تنہا نہ نکلتا ۔ نجی ٹی وی نے 7بجکر43منٹ پر حملہ آوروں کی موہنی روڈ سے گزرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور انہوں نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ اور ملحقہ گلیوں میں واقع عمارتوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں جبکہ علاقے کی جیو فینسنگ کرانے کا بھی فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…