جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے، شہباز شریف

datetime 1  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے۔مسلم لیگ (ن) کے صدراوراور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نئے سال پر پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر پٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں حکومتیں خوشی کے تہواروں پراشیاء سستی کرتی ہیں عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا،پی ٹی آئی حکومت کو عوام کی سال نو پر خوشی بھی برداشت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے،عمران نیازی اپنی حماقتوں کی سزا قوم کونہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے بجائے عمران نیازی مستعفی ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ نئے سال میں قوم کو مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری سے بچانے کے لئے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے نیا سال قوم کو مہنگائی، بدانتظامی، معاشی بربادی، بھوک، بیماری، ظلم و ناانصافی کے عذابوں سے نجات کی شروعات کا سال بن جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…