اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 2022بیو رو کریسی کیلئے بھی تبدیلی کا سال ہوگا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے19سیکر ٹر یٹ گروپ کے 33اور پولیس سروس کے 28افسران مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ان میں وفاقی سیکرٹری کی سطح کے گریڈ 22 کے 14گریڈ21 کے 20 گریڈ20 کے 12گریڈ19 کے 24اور گریڈ18 کے 9افسران شامل ہیں۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق پاکستان ایڈ منسٹر یٹو
سروس کے گریڈ22 کے 10 افسران رضوان ملک ‘ممتاز علی شاہ ‘ میاں اسد حیا ء الدین ‘عمران ناصر خان ‘طار ق نجیب نجمی‘سردار اعجاز احمد خان جعفر ‘ حبیب الر حمنٰ گیلانی ‘ڈاکٹر اختر نذیر ‘مسز فر ح حامد خان اور کیپٹن (ر) سکندر قیوم، گریڈ 21کے9افسر ان مصباح ‘ شمس الدین سومرو‘ لیفٹینٹ (ر) اعجاز احمد خان ‘ظفر نصر اللہ خان ‘ظفر اقبال ‘ ڈاکٹر راشد منصور ‘ سید توقیر حسین شاہ‘ قاضی شاہد پر ویز اور خاقا ن با بررواں سال مدت ملازمت پوری کرکے ریٹا ئر ہو جائینگے ۔



















































