جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

راولاکوٹ(آ ن لائن ) وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ آئینی مدت پورا ہوتے ہی فروری میں قرار داد لائے جانے کا امکان ہے ا س صورت میں سینئیر موسٹ وزیر و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر تنویر الیاس اگر مطلوبہ ممبران اسمبلی کا گروپ بنوا نے میں کامیاب رہے تو وزارت عظمی کا منصب ان کے حوالہ کیا جاے گا

پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت نے رضامندی ظاہر کردی ۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی سرکار سے ناراض لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی شروعات کر لی گئی ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد پر غیر مشروط آ گے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے تحریک انصاف کی انتہائی اہم ذمہ دار شخصیت کا آ صف علی زرداری سے رابطہ کروایا اور اتفاق کیا گیا کہ فروری میں قرار داد عدم اعتماد لای جائے اگر مطلوبہ ممبران اسمبلی کے ساتھ تحریک انصاف فاروڈ بلاک بنا لے تو وزارت عظمی کا منصب تنویر الیاس چغتائی کے حوالہ کیا جائے گا ۔سینیئر وزارت پیپلز پارٹی اور سپیکر شپ ن لیگ کو دی جائے گی اگر تنویر الیاس فاروڈ بلاک بنا نے ناکام رہے تو متبادل زریعہ سے مطلوبہ ممبران اسمبلی کا ہدف حاصل کیا جائے گا جس پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چودھری یاسین کام کر رہے ہیں تنویر الیاس کی ناکامی کی صورت پلان بی پر عمل کیا جائے گا اس صورت چودھری یاسین کو متبادل وزیر اعظم لایا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ آ صف علی زرداری کریں گے جو چودھری یاسین یعقوب خان اور لطیف اکبر سے کسی کو آ گے لاکر سرپرائز دے سکتے ہیں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو اس منصوبے کی اطلاع مل چکی ہے

وہ اپنے زرائع سے ثبوت حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ان ثبوت کے ساتھ عمران خان سے مل کر انہیں آگا کریں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے اگر سازشی کھیل جاری رہا تو اسمبلی توڑدیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…