اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ا مریکی حکومت کی طرف سے بد نامِ زمانہ منشیات کی تنظیم ڈان کے سربراہ جوکن گزمین جنہیں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شارٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی گرفتاری کے لیے انکے بارے میں خبر دینے دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔جوکن گزمین کا شمار دنیا کے انتہائی مطلوب منشیات کے سمگلرز میں ہوتا ہے جو گزشتہ ماہ 22 جولائی کومیکسیکو میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجو د ایک میل لمبی سرنگ کے زریعے فرار ہو گئے تھے۔ امریکہ میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹر چک روزن برگ کے مطابق شارٹی اس وقت اپنے آبائی شہر مغربی میکسیکو کے علاقے سینالا میں چھپا ہوا ہے ،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صرف ایک اندازہ بھی ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ شارٹی کی گرفتاری کے لیے میکسیکو اور امریکی سیکیورٹی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ یاد رہے شارٹی کا جیل سے فرارپہلی بار نہیں بلکہ وہ ماضی میں بھی ایک بار سکیورٹی اداروں کا انتہائی سخت گھیرا توڑ چکے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں