جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ایک اور ٹوئٹ میں

عامر لیاقت نے بتایا کہ الحمد للّٰہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے پرستاروں سے التماس کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوجائیں۔عامر لیاقت نے یہ تو بتادیا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مرض میں مبتلا ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دعائے صحت کی اپیل ہے، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ہیں، اللّٰہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…