پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات ،کپتان ویسے تو خود میچ فکسنگ کے ماہر سمجھے جاتے تھے لیکن یہاں کھلاڑیوں سے زیادہ امپائر کی خدمات موثر ثابت ہوئیں،حافظ حسین احمد

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

جہلم(آن لائن )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جزوی بلدیاتی ٹی 20میں ’’مولانا الیون‘‘ نے عمران الیون کو شکست سے دوچار کر دیا لیکن کپتان عمران نیازی نے اپنے بجائے تحریک انصاف کے تمام

عہدیداروں کو سولی پر لٹکا دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا پر ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن الیون نے عمران خان الیون کی جو درگت بنائی اس سے جے یو آئی ف سے زیادہ مسلم لیگ ن والے خوشیاں مناتے نظر آئے وہ اس پر کیوں شاد مان نہ ہوں آخر آزادی مارچ کے حوالے سے بڑاحصہ بلکہ سب انہی کا ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نیازی تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ’’انصاف‘‘ کرتے اور برطرفی سے پہلے کم از کم امپائر سے پوچھتے کہ کہیں چوہدریوں نے تو ان کے ہاتھ پیچھے سے باندھ نہیں رکھے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتان اگرچہ میچ فکسنگ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور یہ میچز کھلاڑیوں کے ذریعہ انجام پاتے لیکن تازہ ترین طریقہ واردات میں کھلاڑیوں سے زیادہ ’’امپائر‘‘ کی خدمات موثر ثابت ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…