اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ممبئی دھماکوں کے الزام میں پھانسی کی سزا پانیوالے یعقوب میمن کی اپیل مسترد کرنیوالے بھارتی سپریم کورٹ کے جج دیپک مشرا کو اپنی جان کے لالے پڑگئے اور دھمکی آمیز خط کے بعد سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیاگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس دیپک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پھانسی کے خلاف یعقوب میمن کی اپیل رات گئے مسترد کردی تھی اوراگلی صبح ہی ا±نہیں پھانسی دیدی گئی۔ دھمکی آمیز گمنام خط ملنے کے بعد دہلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خط میں جسٹس مشرا کو خبردار کیاگیاہے کہ ا±نہیں سخت سیکیورٹی کے باوجود بھی نشانہ بنایاجائے گااور اسے مرنا ہے جبکہ جسٹس مشرا کے گھر ، دفتر اور راستے میں آنے جانے کیلئے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ یادرہے کہ 29جولائی کوبھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے متفقہ طورپر یعقوب میمن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھاتھاجس کے بعد ا±ن کی 54ویں سالگرہ کے دن ہی پھانسی کے پھندے پر لٹکادیاگیاتھا۔