انقرہ(نیوز ڈیسک)اسلامی اقدار اور سیاحت کے فروغ کے لیے ترکی میں دنیا کا پہلا 100فیصد حلال بحری جہاز متعارف کروا دیا گیا ہے۔ دینی رجحان رکھنے والے افراد کی سہولت کے لیے متعارف کروائے گئے اس بحری جہاز میں سفر کے دوران مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ سفر کے دوران شراب اور حرام گوشت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اس خصوصی بحری جہاز پر سیاح بحیرہ ایجین کی سیر کے دوران مکمل طور پر ترکی کی ثقافت کا لطف اٹھاسکیں گے۔ جوئے سمیت ہر قسم کے حرام کاموں پر مکمل پابندی ہوگی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام اسلامی سیاحت کے فروغ کے لیے آٹھایا گیا ہے، جبکہ یہ بحری جہاز ستمبر کے ا?خر تک اپنے پہلے سفر پر روانہ ہو جائے گا۔