پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مکان کا کرایہ صرف 150روپے مہینہ ، ساتھ میں غلام مفت

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کل کرائے پر مکان لینا بہت مشکل ہوچکا ہے اور اس کی بنیادی وجہ آسمان کو چھوتے کرائے ہیں، لیکن ایک برطانوی شخص نے اپنا شاندار مکان نہ صرف ایک پانڈ (تقریباً 150 روپے) ماہانہ کرائے پر پیش کردیا بلکہ ساتھ خود کو بطور غلام بھی پیش کردیا۔یہ ناقابل یقین پیشکش ایک اشتہار کی صورت میں Flatshare.com ویب سائٹ پر ظاہر ہوئی اور اس کا انکشاف 34 سالہ شخص رچی واکر نے کیا۔ رچی کا کہنا ہے کہ وہ ایک پانڈ ماہانہ کرائے کا سن کر کافی حیران ہوا اور مکان لینے کیلئے مطالبہ کیا۔ اسے اصل بات کا پتہ بعد میں چلا کہ مکان کا 63 سالہ مالک خود کو غلام کے طور پر پیش کررہا ہے اور مکان لینے کیلئے یہ شرط قبول کرنا ضروری تھی۔رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی پیشکش سے کافی گھبرا گئے اور اپنی بیوی کے ساتھ ایسے گھر میں رہنے پر تیار نہ ہوسکے کہ جس کا مالک ان کا غلام بن کر رہنا چاہ رہا تھا، کہ نجانے اس کا اصل ارادہ کیا تھا۔ ادھیڑ عمر شخص کا کہنا تھا کہ وہ جنسی غلام نہیں بننا چاہتا، محض گھریلو غلام کے طور پر رہنا چاہتا ہے۔ یہ عجیب و غریب قسم کا اشتہار اب ویب سائٹ سے ہٹایا جاچکا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…