لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر، لاہور کے مختلف علاقوں اورگرد و نواح میں شدید دھند ہے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاول نگر، ساہیوال، چونیاں، پاکپتن اور گردونواح میں بھی شدید دھند ہے۔