ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب نے حوثی باغیوں سے برسر پیکار فورسز کی مدد کے لیے عسکری سازو سامان کی نئی کھیپ یمن پہنچا دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں تربیت پانے والے سینکڑوں یمنی فوجیوں کو بھی گزشتہ شب یمن پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں درجنوں ٹینک اور عسکری گاڑیاں بھیجی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ یمنی صدر منصور ہادی مارچ سے سعودی عرب میں پناہ لیے ہوئے ہیں تاہم حال ہی میں ان کی حامی فورسز نے جنوبی شہر عدن سے حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا اور اب وزیراعظم سمیت متعدد وزراء عدن واپس پہنچ چکے ہیں۔