لاہور(این این آئی )کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ لٹک گیا، ڈیڈ لائن گزر گئی مگر بھرتیوں کے آرڈر جاری نہ ہوسکے۔ سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں التوائ کا شکار ہوگئی ہیں۔ بیس دسمبر تک صوبے بھر کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں مکمل کی جانی تھیں۔ امیدواروں کی
جانب سے اعتراضات داخل کرنے کی وجہ سے بھرتیوں کے لیے نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکے۔صوبائی لیول پر بنی کمیٹی کے پاس سو سے زائد اعتراضات داخل کیے گئے ہیں، صوبائی سطح پر معاملہ حل ہونے کے بعد آرڈر جاری ہونگے۔فیصل آباد ڈویڑن سمیت پنجاب بھر میں عارضی اساتذہ بھرتی کیے جانے ہیں۔