جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف اور فضل الرحمان کی ٹوئٹر پر بات چیت

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد

جاری رہے گی۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹوئٹر پر مکالمہ ہوا ہے۔خیبر پختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سب سے زیادہ 17 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن )کے حصے میں دو نشستیں آئیں۔نواز شریف نے ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔فضل الرحمان نے لکھا کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…