بیجنگ (نیوزڈیسک) چین نے سنکیانگ کے عسکریت پسندوں پر قابو پانے کے سلسلہ میں امریکہ سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے چینی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ چین نے مغربی چینی علاقہ سنکیانگ میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے امریکہ سے تعاون کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ اسلامک موومنٹ کے عسکریت پسندسنکیانگ کے مسلمان اویغور باشندوں کو شام اور عراق میں عسکری کارروائیوں کی تربیت دے رہے ہیں جس پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ چینی نائب وزیرخارجہ چنگ گاو¿پنگ اور امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی بیورو کی عمومی سفیر ٹیناکیڈانو کے مابین ملاقات کے بعد چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے درپیش خطرہ کے باعث امریکہ سے پرتشدد دہشت گردی کے خاتمہ کے بارے تعاون کی اپیل کی گئی ہے