جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پنجاب حکومت نے چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں

میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جب کہ دوسری فیز میں باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات،گجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ ، وہاڑی، خانیوال،لاہور،خوشاب،حافظ آباد،ملتان، لودھراں،بہاولنگر،سرگودھا،بہالپور،منڈی بہاالدین ، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔جبکہ 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ،جہلم، میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،چکوال،بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل

نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا جس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔لاہور ہائی کورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں اسکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے اگلی سماعت پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا جو کہ آج پیش کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…