بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ویرات کوہلی ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں ٗ بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی بھی کھل کر بول پڑے

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیاکے صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے تاہم وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گڑگاؤں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے

بہت ہیں۔جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تناؤ سے کس طرح سے نمٹتے ہیں تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تناؤ نہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تناؤ کا سبب بنتی ہیں۔واضح رہے کہ 15 دسمبر کو کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل انہیں آگاہ کیا اور اس بارے میں بورڈ نے کوئی مشاورت نہیں کی تھی۔ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا، اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم پر مشاورت کی جس پر ہم دونوں نے اتفاق کیا اور کال ختم کرنے سے قبل مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے تاہم اسی پریس کانفرنس کے دوران 70 سنچریاں بنانے والے بلے باز نے نئے کپتان روہت شرما سے

کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کی تھی۔کوہلی کے اس بیان کے بعد بھارتی بورڈ کو شدید دباؤ سامنا ہے اور گنگولی اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔جب گنگولی سے کوہلی کے مذکورہ بیانات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا، ہم اس سے نمٹ لیں گے اور اس معاملے کو بی سی سی آئی پر چھوڑ دیں۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پہنچ چکی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 26دسمبر سے ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…