جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ پھر اضافے کا امکان

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے

فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور نیپرا کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گا، قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب رہی، ڈیزل سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ترین بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 20 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 17 روپے 26 پیسے رہی، ایران سے 13 روپے 35 پیسے فی یونٹ پر بجلی امپورٹ کی گئی، جب کہ 20 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…