منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے مریم اور نگزیب نے وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن

کا انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ دی چکی ہے،عمران صاحب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے ،عوام کو کرپٹ ، چور ، مافیا ، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے ،چینی میں چوری ، آٹے اور دوائی میں ڈاکہ اور الزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں ،بجلی گیس رنگ روڈ اور کووڈ فنڈ میں کرپشن اور الزام دوسروں پر عائد کررہے ہیں ،عمران صاحب توشہ خانہ ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ،عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں ،عمران صاحب آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں، کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا ۔ ترجمان نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…