انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی میں دولہا دلہن نے انوکھی مثال قائم کردی، کھاتے پیتے مہمانوں کی تواضع کی بجائے 4 ہزار شامی مہاجرین میں کھانا تقسیم کردیا۔ شادی کا دن ہو اور شاندار قسم کے انتظامات نہ ہوں ، ایسا ہونہیں سکتا۔ لیکن ترکی میں دولہا دلہن نے تو انوکھی ہی مثال قائم کر دی۔ مہمانوں کو بلانے کے بجائے ایک نیک کام کردیا۔ شادی کا بگ ڈے ، عام طور پر زندگی میں ایک ہی بار آتا ہے۔اس دن کو یادگار بنانے کیلئے بڑے جتن کئے جاتے ہیں،اس دن لباس شاندار ، مینیو جاندار اور مہمان لاتعداد ہوتے ہیں۔لیکن ترکی میں ایک جوڑے نے بڑی مثبت مثال قائم کردی، اپنی شادی والے دن 4 ہزار شامی مہاجرین میں کھانا تقسیم کیا۔ ٹوئٹر پر آئی تصویر نے سوشل میڈیا کی عوام کو جذباتی کردیا۔ ہر ایک نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں