نیویارک(این این آئی)اس وقت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں میڈیا کے پیشے سے وابستہ 488 افراد زیر حراست ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے پچیس سال قبل اعداد و شمار جمع کرنے شروع کیے تھے اور تب سے لے کر اب تک کسی ایک برس کے دوران یہ گرفتار صحافیوں کی سب
سے بڑی تعداد ہے۔ زیر حراست صحافیوں میں ریکارڈ ساٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔ چین سر فہرست ہے، جہاں اس وقت میڈیا کے پیشے سے وابستہ 127 افراد قید کاٹ رہے ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر چھیالیس صحافیوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی جبکہ پینسٹھ پروفیشنلز کو مختلف مقامات پر یرغمال بنایا گیا۔