کابل (این این آئی)افغان دارالحکومت میں شدید برفباری کی وجہ سے جمعرات کے روز کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑنے اور وہاں اترنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام رن وے سے برف صاف کرنے کے عمل میں مصروف ہیں تاکہ ہوائی اڈے پر آپریشنز بحال ہو سکیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے ترجمان عماد الدین احمدی کے بقول تمام تر سرگرمیاں جلد بحال کر دی جائیں گی۔ ۔ شہر میں اس قدر برف باری ہوئی کہ جمعرات کو بیشتر سرکاری دفاتر اور اسکول وغیرہ بھی بند کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند ایام کے لیے بھی صفر سے کم درجہ حرارت اور برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔