بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شدید دھند کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی معطل طلبہ کوتعلیمی اداروں،ملازمین کو دفاترپہنچنے میں مشکلات

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)شدید دھند کی وجہ سے عوام کے معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ،دھند کی وجہ سے فضائی اور زمینی راستوں سے سفر کرنے والے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ، لاہورمیں دھند کی وجہ سے تعلیمی اداروں میںجانے والے طلبہ ، سرکاری اورنجی ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہوا،حد نگاہ 50میٹر ہونے پر ائیر پورٹ کی پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ،کئی پروازیں منسوخ اورمتعدد ٹرینوںکا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق شارجہ سے آنے والے پرواز پی اے413 اور ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 کو منسوخ کردیا گیا ۔مسقط سے آنے والی پرواز ڈبلیو وائے 341 ، کویت سے آنے والی پرواز جے9501 ،استنبولسے آنے والی پرواز ٹی کے 714، کراچی سے آنے والی پی کے302 اورترکش ائیر لائن کی پرواز یںایک سے آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔قومی اور نجی ایئرلائنز کی اندرون ملک چلنے والی پروازیںبھی موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکاررہیں۔دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا جس سے موٹروے پر گاڑیوںکی قطاریںلگی رہیں۔ حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔ ریلوے کا ٹرین آپریشن بھی تاخیر کا شکار رہا اورمتعدد ٹرینیں5گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوام ایکسپریس 5 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،ر حمان بابا ایکسپریس سوا 2گھنٹے گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے ،سرسید ایکسپریس ،گرین لائن ایکسپریس ڈیڑھ ،ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ،خیبر میل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورفرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جس کی وجہ سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔شہر بھر میں دھند کے راج کی وجہ سے تعلیمی اداروںاور دفاتر جانے والے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دھند کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…