پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاسپورٹ کی میعاد دس سال اور فیس آدھی کردی گئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں کہاگیا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں 64 افراد کی تعیناتی، پاسپورٹ کی معیاد دس سال اور فیس آدھی کردی گئی۔ بدھ کو جاری رپورٹ میں وزارت داخلہ، نادرا، اسلام آباد انتظامیہ پولیس ایف آئی اے کی کارکردگی ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں سی ڈی اے ، اور پاسپورٹ آفس کی کارکردگی بھی ظاہر کی گئی ہے،

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 191 ملکوں کیلئے آن لائن ویزو کا اجرا، فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کا قیام شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ایگزیٹ پرمٹ ان لائن، نیشنل کرائسس انفارمیشن منیجمنٹ سیل اور سی پیک اور میڈیکل ویزا کا اجرا کیا۔وزارت داخلہ نے تبلیغی ویزا آن لائن، اسلحہ لائسنس رولز اجرا اور نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ قائم کیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے میں 300 پارکوں کی اپ گریڈیشن، 93 ضلعی عدالتوں کی تعمیر کا آغاز اور کیپٹل ہسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا ۔ رپورٹ کے مطابق12 ارب سے 10 ایونیو، اور 6.7 ارب سے آئی جے پی روڈ کی کشادگی کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق نادرا میں پانچ کروڑ خاندانوں کی تجدید و تصدیق جائداد کی تقسیم کیلئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کیا ۔رپورٹ کے مطابق سابق فاٹا میں خواتین سٹاف اور بلوچستان میں خواتین سینٹر کے قیام کے ساتھ دیگر منصوبے مکمل کئے۔ رپورٹ کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ کا اجرا 96 ممالک سے ان لائن پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں 64 افراد کی تعیناتی، پاسپورٹ کی معیاد دس سال اور فیس آدھی کردی گئی۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ صوبہ سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ سینٹرز کی منظوری سمیت بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں 1143 نئی بھرتیوں کا آغاز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹ کی اپ گریڈیشن کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ونگ کیلئے 500 بھرتیوں کا اجرا اور مربوط ہارڈ منیجمنٹ سسٹم کا اجرا کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق 2000 نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا اغاز اور 150

موٹرسائیکل ایگل سکواڈ کا اغاز کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 28 ناکوں اور پولیس چیک پوسٹ کا خاتمہ اور ائیر پٹرول یونٹ کا قیام کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا اور جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 40 کروڑ کے پولیس شہدا کے بقایاجات کی ادائیگی کی گئی اور ٹریفک ای چلان کا آغاز کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی احسن یونس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی

آفس میں پہلی کھلی کچہری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر محکمہ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے سامنے اپنے مسائل پیش کیے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…