لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر گھر چلانے کے لئے لاکھوں روپے لینے کا الزام لگانے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ تو کسی کا تیسرا بسکٹ نہیں اٹھانے دیتے ۔ ہمیں اتنے سال ہو گئے ہیں انہوں نے کبھی کھانا تک نہیں کھلایا ۔الزام لگانے والے احمقوں والی بات نہ کریں بلکہ دلیل سے عمران خان کا مقابلہ کریں ۔