اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمائے میں 190ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 190ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،

کاروباری تیزی کے سبب 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے مقابلے میں کم شرح سود بڑھانے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور نئی خریداری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،فوڈز،توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث رونما ہونیوالی تیزی سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44500پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھامگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر 44300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 1120.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 43246.71پوائنٹس سے بڑھ کر44366.86پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح428.14پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17044.74پوائنٹس سے بڑھ کر17472.88پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29629.88پوائنٹس سے بڑھ کر 30390.02پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب90ارب32کروڑ59لاکھ60ہزار59روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سر مایہ 74کھرب19ارب54کروڑ24لاکھ86ہزار752روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 39کروڑ80لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ23لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک

مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 374کمپنیوں کا کاروبارہو ا جس میں سے305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،60میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام5کروڑ32لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 3کروڑ46لاکھ،حیسکول پیٹرول 1کروڑ97لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ45لاکھ اور فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے

اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھامیں 130.00روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2599.99روپے ہو گئی اسی طرح 127.38روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر1902.38روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 47.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر2450.00روپے ہو گئی اسی طرح 21.75روپے کی کمی سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت کم ہو کر279.24روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…