بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی،کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل، صبا کو انصاف دو،مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیاگیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں – گزشتہ روز بلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے اقصی مسجد کے قریب سماجی کارکن صبا اسلم کونامعلوم شرپسندوں نے بے دردی سے چاقو کے کے پے در پے وارسے قتل کر دیا تھا

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اہل محلہ کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی تھی-ایس ایچ اوبلال کالونی نواز بروھی نے بتایا تھا کہ صبا کواس کے محلے دارغضنفر نامی ملزم نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کیا ہے، مقتولہ لڑکی نے گلشن معمارتھانے میں ایک مقدمہ درج کرارکھا ہے جس کی پیروی کے لیے مقتولہ گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلی تھی، گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہی ملزم غضنفر کھڑا تھا جس نے لڑکی کو آتے دیکھ کر اس پر چھری سے حملہ کردیا اور قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کو سٹی کورٹ جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی یہ واقعہ ہو گیا۔انھوں نے بتایا تھا کہ ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اورمفرورملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پرتلخ کلامی اورجھگڑا بھی ہوا تھا ملزم نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی اورمحلے کی خواتین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بد تمیزآدمی ہے اور ہرکسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے اوراپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ ملزم غضنفر نشے کا عادی اورایک جنونی شخص بھی ہے پولیس نے ملزم کے دو بھائیوں احسن اوردانش کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے

انھوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پرمفور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید انکوائری جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب عوام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اعلی حکام سے مجرم کو سخت سزا دینے اور مقتولہ کے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ایک عورت کسی کے ایجنڈے کا نشانہ بننا بالآخر شرمناک ہے۔ ہم مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…