بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی،برفباری اور شدید سردی کی لہر بھی متوقع

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سے25دسمبرتک بارشیں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں بارش کانیاسلسلہ 24سے25دسمبرتک متوقع ہے، اس دوران شمالی علاقوں میں اچھی بارش کاامکان ہے۔

شمالی علاقوں میں چند روزمیں سردی کی شدید لہر آئے گی تاہم دسمبرکے آخرمیں لاہورمیں بھی بارش متوقع ہے۔دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا،کالام میں پارہ منفی آٹھ، اسکردواورکوئٹہ میں منفی سات ڈگری تک گرگیا۔کراچی میں درجہ حرارت دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے شہرمیں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد برفباری کاآغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر میں موسم مزید سرد اوردلکش ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مزید برفباری اوربارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ موسم سرما کی برفباری بلند چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی سردی میں شدت۔موسم سرما کی دوسری برفباری خشک سالی ختم تاہم سردی میں اضافہ نظام زندگی بری طرح متاثر رہا باغ کے بلند مقامات جن میں گنگا چوٹی لسڈنہ نانگا پیر نے سفید چادر اڑھ لی منظر انتہائی خوبصورت جبکہ زیریں علاقوں میں بارش برستی رہی اگرچہ طویل خشک سالی خشک بیماریاں ختم ہوگئیں لیکن سخت سردی کے باعث لوگوں گھروں تک محدود ہوے تعلیمی نظام دفتری نظام ٹرانسپورٹ مواصلات کا نظام بھی مفلوج ہوکررہ گیا بارش و برفباری پر عوام نے سکھ کاسانس لیا موسم سوہنا ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تفریح مقامات کا بھی رخ کیا اس کے علاوہ جنگلی حیات کا شکار کرنے والوں نے بھی کمرکس لی شدید پھسلن کی وجہ سے ضلع باغ کے علاقے رنگلہ میں ایک ٹرک گہری کھائی میں جا لگا شدید زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…